Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نیشنل ٹی 20 کپ: سدرن پنجاب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب ...
شائع 17 اکتوبر 2020 06:38pm

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ ناردرن کو 7 وکٹوں سے ہراکر سب کو حیران کردیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سدرن پنجاب نے 161 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ کپتان شان مسعود نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ ذیشان اشرف بھی دھواں دار نصف سینچری بناکر نمایاں رہے۔ حارث رؤف، شاداب خان اور محمد موسیٰ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناردرن کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی تھی۔ علی عمران 50 اور شاداب خان 48 رنز بناسکے تھے۔

سدرن پنجاب کے زاہد محمود نے تین اور محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔ شان مسعود کو 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div