Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

'اپوزیشن کا پہلا شو فلاپ ہوگیا، انکے پاس کوئی پروگرام نہیں'

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے ذاتی مفادات کی سیاست کو جانتے ہیں۔
شائع 17 اکتوبر 2020 07:15pm

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اپوزیشن کا پہلا شو فلاپ ہوگیا۔ ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں۔ مریم نواز بتائیں ،کسی غریب سے آخری ملاقات کب کی؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے ذاتی مفادات کی سیاست کو جانتے ہیں۔انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کی۔ ان کو غریبوں کے دکھ درد کا کیا پتہ؟

انہوں نےکہااپوزیشن کے جلسے میں اداروں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔ملکی تحفظ کے ضامن اداروں کے خلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھااحتساب کا عمل شروع ہوگاتو یہ اکٹھےہو جائیں گے۔11 پارٹیاں 15 سے 18 ہزار لوگ بھی اکٹھےنہیں کر پائیں۔ مولانا فضل الرحمان نےتو خالی کرسیوں سےخطاب کیا۔ان کو اپنی اصلیت نظر آگئی۔ ان کو مزید جلسوں پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔ امید ہے آپ اپنے باقی جلسے موخر کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ والوں سے کہتا ہوں کہ خطرناک کھیل نہ کھیلے۔نواز شریف خطرناک بیانیے پر کام کررہے ہیں ، یہ بیانیہ ناکام ہوگا۔نواز شریف کاعمل ایسا ہےجیسے ناراض محبوبہ،انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے بدلہ لیں۔ پاکستان کےاداروں پر تنقید بھارت کا ایجنڈا ہے، نوازشریف کو لندن سے واپس لایا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div