Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'بین لااقوامی سطح پراسلام اور فوج کیخلاف ہرزاہ سرائی کی جارہی ہے'

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ بنانا اکیلے عمران خان کاکام نہیں ہے۔
شائع 17 اکتوبر 2020 07:59pm

پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے بین لااقوامی سطح پر اسلام اور پاک فوج کے خلاف ہرزاہ سرائی کی جارہی ہے۔مہنگائی اور امن و امان سب سے اہم مسلہ ہےوزیراعظم کی پہلی ترجیحی ہے.ریاست مدینہ بنانا اکیلے عمران خان کاکام نہیں ہے۔غیب کا علم نہیں جانتا کہ کب تک حکومت رہے گی جو 2029 تک بھی ہوسکتی ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔اسلام کے دشمن دو چیزوں کو سب پر زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں کہ کس طرح عوام کو دور کیا جائے وہ ہے فوج اور اسلام ۔ اکیلے عمران خان ریاست مدینہ نہیں بناسکتے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مولانا عادل کا قتل عالم اسلام کے لئے سانحہ ہے۔مولانا عادل کو سیکیورٹی فراہم نا کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جید علما اکرام کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے۔پاکستان کے آج بین الاقوامی دنیا سے تعلقات پہلے سے بہتر ہیں۔دو روز پہلے فلسطین کی قیادت نے یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر مثالتی کا کردار ادا کریں تو خوش آمدید کہیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div