Aaj TV News

BR100 4,730 Decreased By ▼ -34 (-0.7%)
BR30 20,317 Decreased By ▼ -354 (-1.71%)
KSE100 45,578 Decreased By ▼ -243 (-0.53%)
KSE30 17,872 Decreased By ▼ -134 (-0.75%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,267,393 567
DEATHS 28,344 16
Sindh 466,945 Cases
Punjab 438,636 Cases
Balochistan 33,159 Cases
Islamabad 106,615 Cases
KP 177,240 Cases

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کہتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کی ناکامی نے عمران خان کی حکومت کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ن لیگ سیاست میں انتہائی خطرناک رحجان کو فروغ دے رہی ہے۔

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کہتے ہیں کہ کل جب نواز شریف پاک افواج کیخلاف زہر اگل رہے تھے اس وقت ملک کی خاطر جان کرنیوالے 20 فوجیوں کے جنازے پڑھے جا رہے تھے۔ن لیگ سیاست میں انتہائی خطرناک رحجان کو فروغ دے رہی ہے ۔ن لیگ کا یہ خطرناک کھیل ملکی سلامتی، استحکام اور معیشت کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کی ناکامی نے عمران خان کی حکومت کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ فضل الرحمن کا خالی کرسیوں سےخطاب ن لیگ اور پی پی کی قیادت سے سوال کررہا ھا کہ لاکھوں کا مجمع کہاں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو ملک کےلئے لاتعداد قربانیاں دینے والی ملکی سلامتی اور ترقی کی ضامن افواج پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے۔