Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان نے آرمینیا کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کردیا

پاکستان نے آرمینیا کے وزیراعظم کے بے بنیاد الزامات کو یکسر ...
شائع 17 اکتوبر 2020 09:17pm

پاکستان نے آرمینیا کے وزیراعظم کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں جاری تنازعے میں پاکستان کی خصوصی فورسز پر آذربائیجان کی فوج کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اس معاملے پر بھی اپنا موقف واضح کیا ہے کہ آذربائیجان کی افواج اپنے وطن کے دفاع کےلئے کافی ہیں اور انہیں غیر ملکی افواج کی مدد درکار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ آرمینیا کی قیادت آذربائیجان کے خلاف اپنے غیر قانونی اقدامات پر پردہ ڈالنے کےلئے غیرذمہ دارانہ پراپیگنڈہ کر رہی ہے جسے روکا جانا چاہیئے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المعیاد امن اور معمول کے تعلقات کی بحالی کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور آذربائیجان کی علاقائی حدود سے آرمینیا کی فوج کے انخلاء پر ہے۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div