Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

'کیوں نہ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ معطل کردیا جائے؟'

اسلام آباد: ٹک ٹاک کی بندش کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے...
شائع 17 اکتوبر 2020 09:57pm
سائنس

اسلام آباد: ٹک ٹاک کی بندش کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نا کیس کے حتمی فیصلے تک پی ٹی اے کا فیصلہ معطل کردیا جائے، کیوں نا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر پی ٹی اے کیخلاف کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری، عدالت نے فیصلے کو فوری معطل کرنے کی درخواست پر بھی پی ٹی اے کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نا کیس کے حتمی فیصلے تک پی ٹی اے کا فیصلہ معطل کردیا جائے، عدالت کو بتایا گیا پی ٹی اے نے پابندی لگاتے وقت عدالتی ہدایات کو بھی نظر انداز کیا، پی ٹی اے نے اسی عدالت کے دو فیصلوں کی خلاف ورزی کی۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ پی ٹی اے بتائے اس خلاف ورزی پر اسکے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div