Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سندھ کو شکست دے دی

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں...
شائع 17 اکتوبر 2020 10:30pm

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں خیبر پختونخوا نے 143 رنز کا ہدف 15 ویں اورر میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فخر زمان بھی 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سندھ کے دانش عزیز نے دو وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ کوئی بھی گیند باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

اس سے قبل کے پی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 142 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔ خرم منظور کے 74 اور دانش عزیز کے 39 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا تھا۔

خیبرپختونخوا کے عمران خان اور عثمان شنواری نے دو دو جبکہ آصف آفریدی، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں اتوار کی شام کو حتمی معرکے میں مدمقابل آئیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div