Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت مزید گرگئی

کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید گرگئی، 24 قیراط...
شائع 17 اکتوبر 2020 11:12pm
کاروبار

کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید گرگئی، 24 قیراط سونا 450 روپے مزید سستا ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 650 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 650 جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 151 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کی کمی سے 1900 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1260 اور 1080 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div