Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم کا آج کراچی میں دوسراپاور شو، تیاریاں مکمل،پنڈال سج گیا

کراچی :حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )آج...
شائع 18 اکتوبر 2020 09:08am

کراچی :حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )آج کراچی کے باغ جناح میں دوسرا پاورشو کرے گی،جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،پنڈال سج گیا اورکرسیاں لگ گئیں ۔

حکومت کخلاشف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا دوسرا شو آج پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہوگا،پی ڈی ایم کراچی میں آج مزارِ قائد کے عقب میں‌ واقع باغ جناح میں قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

جلسے سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرداخلہ احسن اقبال، شاہ اویس نورانی، علامہ ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، افتخارحسین، امیرحیدرخان ہوتی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر خطاب کریں گے۔

کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ کے 5مرکزی دروازے ہیں جس میں تین مردوں کیلئے، ایک خواتین اور ایک دروازہ مرکزی قائدین کی آمدورفت کیلئےمختص ہے،جلسہ گاہ میں تمام جماعتوں کے پرچم اور خیر مقدمی بینر آویزاں کےر گئے ہیں۔

جلسہ گاہ میں ساؤنڈ اور لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کےی گئے ہیں، جلسے کا اسٹیج کنٹینر سے بنایا گیا ہے جو 20 فٹ اونچا، 160 فٹ چوڑا اور 160 فٹ لمبا ہے،جلسہ گاہ میں پیپلز پارٹی کے 1500ورکرز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں اندرونی سیکیورٹی کے علاوہ ٹریفک کنٹرول، پانی پلانے، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے اور دیگر امورکی انجام دہی شامل ہے۔

جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے الگ جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ورکرزڈیوٹی انجام دیں گی،جلسہ گاہ کے اطراف میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر پارکنگ اور سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کےں گئے ہیں اور مختلف قافلوں کی آمد کیلئے مختلف روٹ کا تعین کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں داخلے سے پہلے تمام داخلی گیٹ پر واک تھرو گیٹ رکھے گئے ہیں منتظمین جلسہ کی جانب سے شرکا میں ماسک فراہم کیے جائیں گے اور داخلے سے قبل شرکا کے ہاتھوں کو سینیٹائزڈ کیا جائے گا۔

جلسے کا آغاز اتوار کو شام ساڑھے 4 بجے ہوگا،جلسے کے اسٹیج پر مرکزی اسکرین کے ساتھ 80 فٹ طویل اور 80 فٹ چوڑی ایس ایم بی اسکرین نصب کی گئی ہے، اسٹیج پر اسکرین کے نیچے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا بینر آویزاں کیا جائے گا جس پرمرکزی قائدین کی تصاویر ہوں گی۔

جلسےکیلئے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ہفتے کی شام کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ مریم نواز سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین آج اتوار کو کراچی پہنچیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اتوار کی صبح 11 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوں گی، وہ بابائے قوم قائداعظم کے مزاراورمادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے مزار پر حاضری دیں گی بعد ازاں جلسے میں شرکت کریں گی۔

دریں اثنا کراچی پولیس نے جلسے کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلےر،باغ جناح میں آج 4 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی میں 30 سینئر پولیس افسران کے سوا 65 ڈی ایس پیز، 870 سب انسپکٹر اور اے ایس آئی جبکہ 3 ہزار 740 پولیس اہلکار شامل ہوں گے۔

جلسے کیلئے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ نمائش آنے والے راستوں کو تین ہٹی اورجمشید روڈ سے بند کردیا جائے گا، عام گاڑیوں کو یہاں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جیل چورنگی اور جمشید روڈ سے آنے والے گاڑیوں کو سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ شارع قائدین پر سفر کرنے والوں کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ناظم آباد سے گرومندر آنے والی سڑک پر عوامی ٹرانسپورٹ اور بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگاجبکہ یونیورسٹی روڈ پر چلنے والے ٹریفک کو شہید ملت کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

بڑی گاڑیوں کو ناظم آباد سے 3ہٹی اور گرومندر کی طرف آنے کی اجازت نہیں ہوگی، انہیں سائٹ ایریا سے دس نمبر اور پھر سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div