Aaj TV News

BR100 4,112 Decreased By ▼ -52 (-1.26%)
BR30 20,622 Decreased By ▼ -321 (-1.53%)
KSE100 39,633 Decreased By ▼ -555 (-1.38%)
KSE30 16,693 Decreased By ▼ -210 (-1.24%)

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 اور 10 گرام سونا 99 ہزار 194 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کی کمی سے 1905 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 10 اور ساڑھے 8 روپے کی کمی سے بالترتیب 1250 اور 1071 اعشاریہ 67 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔