Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر مزید کم ہوگئی

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے...
شائع 21 اکتوبر 2020 07:03pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 15 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 162 روپے 28 پیسے سے کم ہوکر 162 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 1 روپے 74 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 162 روپے 13 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس کچھ عرصے کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 1 روپے 74 پیسے کم ہوگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div