Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزارت دفاع کے لئے 17 ارب روپے کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس منظور

ای سی سی اجلاس میں امپورٹ پالیسی آرڈر میں ریڈی ایشن آلات کی شمولیت کی بھی منظوری دی گئی۔
شائع 21 اکتوبر 2020 07:25pm

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں وزارت دفاع کے لئے 17 ارب روپے کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ریڈی ایشن آلات کی شمولیت کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں کھاد بنانے والے دو پلانٹس (ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر)کو ربیع سیزن 2020-21 کےلئے کھاد کی تیاری کے سلسلے میں نومبر 2020 کے آخر تک آر ایل این جی فراہم کرنے کی وزارت صنعت و پیداوار کی پیش کردہ سمری کی بھی منظوری دی گئی۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div