Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی: گزشتہ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی...
شائع 21 اکتوبر 2020 07:36pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 200 اور 10 گرام سونا 99 ہزار 423 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالرز کے اضافے سے 1918 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1250 اور 1071 اعشاریہ 67 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

20 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 اور 10 گرام سونا 99 ہزار 194 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کی کمی سے 1905 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 10 اور ساڑھے 8 روپے کی کمی سے بالترتیب 1250 اور 1071 اعشاریہ 67 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div