Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کرکٹر سنجیدہ اسلام دلہن بن کر بھی کرکٹ کو نہ بھولیں

بنگلادیشی ویمن کرکٹر سنجیدہ اسلام کا کرکٹ سے محبت کا انوکھا...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2020 09:18pm

بنگلادیشی ویمن کرکٹر سنجیدہ اسلام کا کرکٹ سے محبت کا انوکھا انداز، دلہن کا لباس زیب تن کرکے بھی کرکٹ کو نہ بھولیں اور شادی کے فوٹوشوٹ میں کرکٹ کھیلی، تصاویر نے سوشل میڈٰیا پر تہلکہ مچادیا۔

تفصیلات کے مطابق سنجیدہ نے اپنی شادی کے موقع پر بنگلہ دیش کے روایتی دلہن کے لباس میں کرکٹ کھیلتے ہوئے فوٹوشوٹ کروایا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here

24 سالہ ویمن کرکٹر کی شادی رنگپور کے فرسٹ کلاس کرکٹر میم مصدق سے ہوئی ہے تاہم انہوں نے شادی والے دن بھی کرکٹ کھیلتے ہوئے فوٹوشوٹ کرواکر یہ ثابت کردیا کہ ان کی پہلی محبت کھیل ہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here

واضح رہے کہ سنجیدہ اسلام بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتی ہیں۔ انہوں نے اپنے 8 سالہ کیریئر میں اب تک 16 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر بالترتیب 174 اور 520 رنز بنائے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div