Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ کا کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو کرپشن مقدمات کی...
شائع 22 اکتوبر 2020 02:58pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے جلد مقدمات کے فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس میں جاری کیا۔

عدالت عظمیٰ نے کرپشن مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سننے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کرکے جلد مکمل کیا جائے جبکہ احتساب عدالتوں کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کرنے اور مقدمات میں التواء نہ دینے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں۔

عدالت عظمیٰ نے احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رجسٹرار سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div