Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انٹربینک: امریکی ڈالر کی قدر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر...
شائع 22 اکتوبر 2020 05:00pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 31 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 162 روپے 13 پیسے سے کم ہوکر 161 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 2 روپے 05 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 161 روپے 82 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس کچھ عرصے کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 2 روپے 05 پیسے کم ہوگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div