Aaj TV News

BR100 4,267 Increased By ▲ 36 (0.86%)
BR30 21,570 Increased By ▲ 180 (0.84%)
KSE100 41,069 Increased By ▲ 262 (0.64%)
KSE30 17,282 Increased By ▲ 122 (0.71%)

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 اور 10 گرام سونا 99 ہزار 194 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی کمی سے 1916 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 10 اور ساڑھے 8 روپے کی کمی سے بالترتیب 1240 اور 1063 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

21 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 200 اور 10 گرام سونا 99 ہزار 423 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالرز کے اضافے سے 1918 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1250 اور 1071 اعشاریہ 67 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔