Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

معذور بچوں کی آسانی کے لئے موبائل ایپ متعارف

وزارت انسانی حقوق نے معذور بچوں کی آسانی کے لئے موبائل ایپ...
شائع 22 اکتوبر 2020 06:35pm
سائنس

وزارت انسانی حقوق نے معذور بچوں کی آسانی کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کہتی ہیں کہ موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے اسلام آباد اور مضافاتی علاقوں میں 30 ہزار سے زائد خصوصی افراد کو تعلیمی، بحالی اور تکنیکی مہارت کے نظام میں شامل کرنے میں مدد ملے گے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق نے خصوصی افراد کے لئے موبائیل ایپ لانچ کردی،ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایپ کی مدد سے خصوصی افراد کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں فراہم کی جانے والی فزیو تھراپی، سپیچ تھراپی، آکو پیشنل تھراپی، میڈیکل سہولیات اور مصنوعی اعضا کی فراہمی جیسی سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے بھی اس ایپ کے استعمال کے زریعے لوگوں کو سہولیات میسر کریں گے۔اسپیشل بچوں کی فیملیز اب ایپ کے ذریعے اسکولز اور قریبی اداروں کی معلومات لے سکیں گی جس سے وہ باآسانی اپنی سہولت کے مطابق کوئی بھی اسکول یا تربیتی ادارہ منتخب کر سکیں گے۔

شیریں مزاری نے بتایا عنقریب صنفی بنیادوں پر تشدد کے خلاف ایپ بھی لانچ کرنے جارہے ہیں۔ڈیجیٹل ایپ کے استعمال سے بہت سے لوگوں کو سہولیات میسر کی جاسکتی ہیں۔ایپلی کیشن نیشنل ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ایپلی کیشن باآسانی سمارٹ فون پر انسٹال کی جا سکتی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے تمام ذیلی اداروں کے بارے میں بنیادی معلومات کو شامل کیا گیا ہے۔ ایپ میں ڈاون لوڈ اور آن لائن درخواست کےاسٹیٹس کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں وزارتِ انسانی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ شیریں مزاری نے موبائل ایپلی کیشن کے ایڈمنسٹریٹرز، ڈیزائنرز اور ڈیویلپرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div