Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تماشائیوں کو اسٹیڈیم آمد کی اجازت، ٹکٹوں کی فروخت شروع

گزشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی عالمی وباء...
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2020 09:04pm

گزشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلی اور کھیلوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں کو مفلوج کرکے رکھ دیا تاہم اب کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سیریز تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دسمبر جنوری میں کھیلی جانے والی سیریز میں تماشائی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہونگے اور اس سلسلے میں ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلی انٹرنیشنل سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی، کیویز اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے جس کے بعد پاکستان ٹیم بھی وہاں جاکر اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو جبکہ پہلا 26 دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div