Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی،5ماہ بعد 162روپے سے نیچے آگیا

کرنٹ اکاؤنٹ فاضل اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کے باعث ڈالر کی...
شائع 23 اکتوبر 2020 10:31am
کاروبار

کرنٹ اکاؤنٹ فاضل اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، انٹربینک میں ڈالر 5ماہ بعد 162روپے سے نیچے آگیا، 5ماہ کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں 6روپے سے زائد کمی ہوئی۔

جاری کھاتے فاضل اورترسیلات زرمیں اضافے کے باعث ملکی روپیہ جان پکڑ گیا،ڈالر اونچی اڑان کے بعدنیچے آنے لگا،انٹربینک میں امریکی ڈالرآج مزید 36پیسے سستا ہو گیا۔

پانچ ماہ بعد قیت، 161روپے 54پیسے پر آگئی،26اگست کو ڈالر168روپے 43پیسے کی بلند ترین سطح پر تھا ،جس کے بعد سے اب تک امریکی کرنسی کی قیمت میں 6روپے 89پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div