Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اپوزیشن این آراو کیلئے بلیک میلنگ کررہی ہے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ ہوا تو معیشت...
شائع 23 اکتوبر 2020 10:57pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ ہوا تو معیشت بیٹھ جائےگی اپوزیشن این آر او کیلئے بلیک میل کررہی ہے، یاد رکھیں۔ بلیک میلنک میں نہیں آؤں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے وآضح کردیا اور کہا ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب گیا،

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مقصد ہے مجھ پر دباؤ ڈالا جائے۔ یہ لوگ اکھٹے ہوکراین آراو لینے کی کوشش کر رہےہیں،

انہوں نے انکشاف کیا۔ کھٹمنڈو میں مودی اور نوازشریف چھپ کر ملے تھے،

وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مودی نوازشریف کی تعریفیں کرتا تھا، بھارت میں اسے ہیرو بنایا جارہا ہے۔

واضح کردیانوازشریف کو ہر صورت واپس لائیں گے۔ ضرورت پڑی تو خود لندن جاؤں گا، شہبازشریف کے خلاف بھی ثبوت مل گئے، وہ بچ ہی نہیں سکتے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div