Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اسموگ: زمبابوے سیریز اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز لاہور سے منتقل

لاہور: آئندہ ماہ لاہور میں سموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول...
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2020 09:21pm

لاہور: آئندہ ماہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول آئندہ میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ چاروں میچز اب کراچی میں ہوں گے۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ اسموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کو افسوس ہے کہ لاہور کو مسلسل دوسری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف میچز کی میزبانی نہیں مل رہی مگر ہمارے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت سب سے عزیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زمبابوے کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ہمارے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، اس موقع پر ہم وفاقی اور صوبائی ایجنسیز کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔

دوسری طرف نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے بعد کھلاڑیوں کو بریک دے دیا جائے گا. بیس نومبر سے شروع ہونے والے چوتھے راؤنڈ کے لیے واپسی پر کھلاڑیوں کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ ان کے گھروں اور دوسرے سنٹرل اسٹیشن پر ہوں گے۔

ندیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس:

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کی صحت کا خیال ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس بریک کا فارغ وقت اپنے گھروں میں گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے اور کھلاڑیوں نے کوویڈ 19 کی اس صورتحال میں پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div