Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

انٹرا اسکواڈ میچ: پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو شکست دے دی

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان گرین نے...
شائع 23 اکتوبر 2020 08:49pm

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 20 رنز سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق 300 رنز کے تعاقب میں پاکستان وائٹ کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 1 اوورز میں 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ نے 69 اور حیدر علی نے 61 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے۔ عابد علی 81 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے تھے جبکہ محمد رضوان 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان وائٹ کے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں، تربیتی کیمپ میں کل آرام کا دن ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div