Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا جبکہ لوکل مارکیٹ میں قیمت مستحکم

کراچی: عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کی مزید کمی سے 1902 ڈالرز فی ...
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2020 06:32pm
کاروبار

کراچی: عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کی مزید کمی سے 1902 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے تاہم پاکستان میں آج اس کی قیمت مستحکم رہی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1240 اور 1063 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

23 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 350 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 350 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 350 اور 10 گرام سونا 98 ہزار 894 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالرز کی کمی سے 1912 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1240 اور 1063 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

22 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 اور 10 گرام سونا 99 ہزار 194 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی کمی سے 1916 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 10 اور ساڑھے 8 روپے کی کمی سے بالترتیب 1240 اور 1063 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div