Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سام سنگ نے اڑایا ایپل کمپنی کا مذاق۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔؟

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون 12 کی لائن اپ لانچ ...
شائع 27 اکتوبر 2020 09:05am
سائنس

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون 12 کی لائن اپ لانچ کی تھی اور ایپل کے ان کے چاروں نئے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز دستیاب نہیں تھے۔

آئی فون 12 کی لانچ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی کہ پہلے سے مہنگے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز نہ ہونا عجیب بات ہے۔

اب معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہیر میں ایپل کا مذاق اڑایا ہے۔

سام سنگ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہر کے لیے پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم چیزیں الگ الگ نہیں بیچتے، ہم چارجر اور ہیڈفونز دونوں ڈبے کے ساتھ بغیر کسی اضافی قیمت کے بیچتے ہیں‘۔

کورین کمپنی سام سنگ کی تشہیری پوسٹ کو دیکھ کر اس بات کا صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایپل کمپنی کو چارجر اور ائیر پوڈز نہ دینے پر ان کا مذاق اڑا رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div