Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر...
شائع 27 اکتوبر 2020 05:03pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 161 روپے 05 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 91 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 2 روپے 96 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 160 روپے 91 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس کچھ عرصے کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 2 روپے 96 پیسے کم ہوگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div