Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کی مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 750 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے...
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2020 08:16pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 750 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 500 اور 10 گرام سونا 98 ہزار 165 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالرز کی کمی سے 1903 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1230 اور 1063 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div