Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

'اللہ کے گھر میں دہشت گردی کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں'

پشاور دھماکے پر کھلاڑی بھی افسردہ ہیں، سابق کپتان شاہد آفریدی ...
شائع 27 اکتوبر 2020 09:19pm

پشاور دھماکے پر کھلاڑی بھی افسردہ ہیں، سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں لکھا اللہ کے گھر میں دہشت گردی کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں، آج کے سانحہ پر دل رنجیدہ ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہیدوں کر درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کریں۔

enter image description here

دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے دکھ کا اظہار کیا۔

enter image description here

واضح رہے کہ آج صبح پشاور کی دیرکالونی میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 8افراد شہید اور 100سےزائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آج نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے دیرکالونی میں تدریس کے دوران مسجد میں بم دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8ہوگئی جبکہ 100سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا،جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دھماکےکی وجہ سے لاشیں اور زخمیوں کے جسم بری طرح جھلس چکے ہیں ،شہیدافراد کی عمریں 20 سے 28 برس کے درمیان ہیں،دھماکاصبح ساڑھے8بجے کے قریب ہوا،درس کے دوران 100 سے زیادہ افراد موجودتھے،شیخ رحیم اللہ حقانی درس دے رہے تھے کہ دھماکاہوگیا،شیخ رحیم اللہ حقانی پر 2016میں بھی حملہ ہوچکا ہے۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ درس وتدریس کے دوران مسجد میں ایک شخص بیگ چھوڑکرچلا گیاتھا،مدرسے میں ایک ہزار سے زائد طلبہ زیرتعلیم ہیں،زیادہ تر طلبہ کا تعلق قبائلی اضلاع سے ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعےکیا گیا،ایس پی سٹی پشاور

دوسری جانب ایس پی سٹی پشاور وقار عظیم کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعےکیا گیا،درس کے دوران ایک شخص بیگ چھوڑکرچلا گیا ،دھماکے کے وقت مدرسہ میں بچوں سمیت 100 سے زیادہ افراد موجود تھے۔

”پشاور بم دھماکے میں 5کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا“

اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو )شفقت ملک نے کہا ہے کہ پشاور بم دھماکے میں 5کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا،ھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھاکرلئے ہیں۔

شفقت ملک نے کہا کہ دھماکامنظم طریقے سے کیا گیا،دہشتگردوں کو جلد گرفتارکرلیاجائےگا۔

”لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 7لاشیں اور 72زخمی لائے گئے“

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایل آرایچ میں 7لاشیں اور 72زخمی لائے گئے ہیں،جن میں سے بیشتر زخمی جھلسے ہوئےہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4بچے بھی شامل ہیں،بیشترزخمیوں کی عمریں20سے 30سال کےدرمیان ہیں۔

اس کے علاوہ پشاور دھماکے کے 72زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال ، 2 زخمیوں کوخیبرٹیچنگ اور 2کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے ۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اورزخمیوں کی عیادت کی،انہوں نے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔

صوبائی وزیر تیمورجھگڑا نے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کےضیاع پردکھ اور افسوس ہے،ایل آر ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، زخمیوں کے علاج کیلئے انتظامات کرلئے گئے جبکہ خیبرٹیچنگ اسپتال اورحیات آباد کمپلیکس میں بھی ایمرجنسی کے نفاذکی ہدایت کردی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں مسجد میں درس کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی پشاور دھماکےکی مذمت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے مں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خبررپختونخوا نے ریسکیو اداروں کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی۔

محمود خان نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بناناانتہائی قابل مذمت،ظالمانہ قدم ہے، واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،واقعے کے ذمہ دارقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div