Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ نے اپنی ہی عدالت کے 3رکنی بینچ کا فیصلہ غیر مؤثر قرار دےدیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنی ہی عدالت کے 3رکنی بینچ...
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2020 09:20am

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنی ہی عدالت کے 3رکنی بینچ کا فیصلہ غیر مؤثر قرار دیتے ہوئےہائیکورٹ کے ججزکے انتظامی اختیارات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے اپنی ہی عدالت کے 3رکنی بینچ کا فیصلہ غیرمؤثرقراردے دیا ،عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کے ججزکے انتظامی اختیارات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے 42 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا،5رکنی لارجر بینچ کے فیصلے میں کوئی اختلافی نوٹ نہیں ۔

سپریم کورٹ کے مطابق ہائیکورٹس میں تعیناتیاں چیف جسٹس اور ججز کا انتظامی اورایگزیکٹو اختیار ہے،ججز کی جانب سے انتظامی احکامات انفرادی طورپرنہیں بلکہ بطورادارہ تصورکئے جائیں گے،ججز کے انتظامی احکامات کی تعریف آئین کے آرٹیکل 192 میں کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کےچیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نے مقدمے کی سماعت کی تھی،جس میں سپریم کورٹ نے اپنی ہی عدالت کے 3رکنی بینچ کا فیصلہ غیر مؤثر قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ 2010 میں ہائیکورٹ میں کی گئی تعیناتیوں کو غیر قانونی قراردے چکی ہےجبکہ جسٹس اقبال حمید الرحمان کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div