Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انٹربینک: روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی جاری

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کی مزید...
شائع 28 اکتوبر 2020 04:28pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 160 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 3 روپے 25 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 160 روپے 62 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس کچھ عرصے کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 3 روپے 25 پیسے کم ہوگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div