Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 روپے کی مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1250 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے...
شائع 28 اکتوبر 2020 05:06pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1250 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1071 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 250 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 094 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالرز کی کمی سے 1894 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 30 اور 26 روپے کی کمی سے بالترتیب 1200 اور 1037 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

27 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 750 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 500 اور 10 گرام سونا 98 ہزار 165 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالرز کی کمی سے 1903 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1230 اور 1063 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div