Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج :ہنڈریڈ انڈیکس میں 1298پوائنٹس سے زائد کمی

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی جارہی...
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2020 04:14pm
کاروبار

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی جارہی ہے،کاروبارکے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 1900پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی ،انڈیکس39ہزار200کی سطح پر آگیا۔

ملک میں کورونا وائرس پھر سراٹھانےلگا،بچاؤکیلئے حکومت نے ایک بار پھرلاک ڈاؤن کا امکان ظاہر کردیا،جس کے بعدسرمایہ کار گھبراہٹ سے دوچار ہوگئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی لہرہےکاروبار کےآغاز سے ہی مارکیٹ پرلرزہ طاری رہا،ایک موقع پر ہنڈریڈانڈیکس 1900پوائنٹس گر گیا، مارکیٹ میں ساڑھے4فیصدسے زائدکمی ہوئی۔

لاک ڈاؤن ہوا تومعاشی سرگرمیاں جمود کا شکار ہوں گی،صنعت و تجارت محدود ہوگی،پیداوار متاثر اوربرامدات میں کمی ہوگی،پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مارکیٹ کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1298 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div