Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی: انٹرنیشنل و لوکل سطح پر سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی

کراچی: سونے کی قیمت 3 دن میں 3650 روپے کم ہوگئی، فی تولہ 24 قیراط ...
شائع 29 اکتوبر 2020 06:32pm
کاروبار

کراچی: سونے کی قیمت 3 دن میں 3650 روپے کم ہوگئی، فی تولہ 24 قیراط سونا 1650 روپے کی مزید کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1414 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 600 اور 10 گرام سونا 95 ہزار 680 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 22 ڈالرز کی مزید کمی سے 1872 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی مزید کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1170 اور 1063 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

28 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1250 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1071 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 250 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 094 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالرز کی کمی سے 1894 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت کم ہوکر بالترتیب 1200 اور 1037 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

27 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 750 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 500 اور 10 گرام سونا 98 ہزار 165 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالرز کی کمی سے 1903 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1230 اور 1063 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div