Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کرکٹ کے سٹے بازوں، جواریوں اور کرپٹ کھلاڑیوں کی شامت

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کرکٹ میچ پر سٹے بازی کرنے والوں،...
شائع 31 اکتوبر 2020 03:12pm

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کرکٹ میچ پر سٹے بازی کرنے والوں، جواریوں اور کرپٹ کھلاڑیوں کی شامت آگئی۔

پی سی بی نے اسپورٹس میں کرپشن، سٹے بازی اور جوئے کی روک تھام کیلئے سخت قانون کا مسودہ تیار کرلیا، جلد وزارت قانون کو ارسال کر دیا جائے گا۔

مسودہ پی سی بی اور ایف آئی اے کی مشاورت سے تیار کیا گیا، کرپٹ کھلاڑیوں کو قید اور جرمانہ بھی ہوسکے گا، پولیس اور ایف آئی اے کو مقدمات اور گرفتاری کا اختیارملے گا۔

مسودہ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا میں رائج قوانین کی طرز پر تیار کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div