Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی والوں گورنمنٹ کو چھوڑو پہلے خود تو صاف ہوجاؤ، وسیم اکرم

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم...
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2020 05:30pm

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کراچی والوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ کو چھوڑو پہلے خود تو صاف ہوجاؤ۔

تفصیلات کے مطابق آج سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کراچی کے ساحل کے کنارے ایک کچرے کے ڈبے کے پاس کھڑے نظر آرہے ہیں۔ وہاں کچرے کے ڈبے پڑے ہونے کے باوجود لوگ کچرا سڑک پر ہی پھینک رہے ہیں۔

سابق کپتان نے یہ صورتحال دیکھ کر کہا کہ کراچی والوں ہم سب کو تھوڑی سے شرم ہونی چاہیئے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں مزید کیا کہا، ملاحظہ کریں۔

enter image description here

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جب وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ کراچی کے ساحل پہنچے تھے تو وہاں کچرے کے انبار دیکھ کر پریشان ہوگئے تھے اور اس پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی بنائی تھی۔ وسیم و شنیرا کی کاوشوں اور ویڈیو وائرل ہونے پر وہاں سے کچرے کو صاف کردیا گیا تھا مگر ایک بار پھر عوام نے کچرے کو کوڑے دان میں پھینکنے کی بجائے سڑک پر ہی ڈالنا شروع کردیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div