Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

زمبابوے کیخلاف سیریز میں شاہینوں کا فاتحانہ آغاز

راولپنڈی: شاہینوں نے زمبابوے کیخلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز...
شائع 31 اکتوبر 2020 07:01pm
شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور وہاب ریاض نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور وہاب ریاض نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

راولپنڈی: شاہینوں نے زمبابوے کیخلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی۔ 282 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم 255 رنز پرآؤٹ ہوئی، برینڈن ٹیلر کی سنچری بھی رائیگاں گئی۔

راولپنڈی میں پاکستان کی پہلے باری آئی، بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا۔ کپتان بابر اعظم، عابد علی، محمد رضوان اور افتخار احمد کچھ خاص نہ کرسکے۔

امام الحق نے 58 رنز اور حارث سہیل نے 71 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت ٹوٹل 8 وکٹوں پر 281 رنز رہا۔

ہدف کے تعاقب میں ابتدائی مشکلات کے باوجود زمبابوے نے کرارا جواب دیا، برینڈن ٹیلر اور میڈویریو ڈٹ گئے۔ ٹیلر نے کیرئیر کی 11 ویں سنچری داغ دی لیکن دونوں کے جاتے ہیں لائن لگ گئی اور آخری 6 وکٹیں صرف 21 رنز پر گریں۔

enter image description here

زمبابوے کی اننگز 255 پر تمام ہوئی، شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور وہاب ریاض نے 4 شکارکئے۔ سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری مل گئی جبکہ بطور کپتان بابر اعظم نے ون ڈے میں فاتحانہ آغاز بھی کیا۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی یہ مسلسل ساتویں فتح ہے۔

enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div