Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

زمبابوے کیخلاف دوسرا ون ڈے، پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

راولپنڈی: زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کیلئے پاکستان...
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2020 09:24pm

راولپنڈی: زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی۔ اس میچ کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کے 15 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے بتایا کہ اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو شامل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے جبکہ شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، دوسرے ون ڈے میں بھی انہیں آرام دے رہے ہیں۔

اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ امام الحق، عابد علی، فخر زمان، وکٹ کیپر محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

دوسرے میچ کیلئے واحد تبدیلی حیدر علی کی صورت میں سامنے آئی ہے، اُنہیں حارث سہیل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں 26 رنز سے کامیابی حاصل کرکے 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل بروز اتوار لائیو ایکشن دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div