Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: سونے کی قیمت 3 دن میں 3650 روپے کم ہونے کے بعد 24 قیراط سونے کی...
شائع 31 اکتوبر 2020 10:49pm
کاروبار

کراچی: سونے کی قیمت 3 دن میں 3650 روپے کم ہونے کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 100 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 108 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا 7 ڈالرز کے اضافے سے 1879 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 30 اور 26 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1200 اور 1028 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

29 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونا 1650 روپے کی مزید کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1414 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 600 اور 10 گرام سونا 95 ہزار 680 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 22 ڈالرز کی مزید کمی سے 1872 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی مزید کمی دیکھی گئی تھی۔

28 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1250 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1071 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 250 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 094 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالرز کی کمی سے 1894 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت کم ہوکر بالترتیب 1200 اور 1037 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div