Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

روپے کے مدمقابل ڈالر مزید نیچے آگیا

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی، کاروباری...
شائع 04 نومبر 2020 04:57pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر 16 پیسے مزید کم ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 159 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 4 روپے 06 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 159 روپے 81 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس کچھ عرصے کے دوران امریکی کرنسی کی قدر 4 روپے 06 پیسے کم ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div