Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سونے کی قیمت میں یکدم ایک ہزار روپے کا اضافہ

کراچی: گزشتہ روز کمی کے بعد آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا...
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2020 06:43pm
کاروبار

کراچی: گزشتہ روز کمی کے بعد آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 اور 10 گرام سونا 98 ہزار 251 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا یکدم 27 ڈالرز کے اضافے سے 1918 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 18 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1220 اور 1046 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

4 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 600 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 394 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالرز کی کمی سے 1891 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1028 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

3 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 900 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 100 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 822 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں بھی سونا 11 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1900 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1028 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div