Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

انٹربینک: کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر مزید گرگئی

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی، کاروباری...
شائع 06 نومبر 2020 04:35pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 37 پیسے مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر 37 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 159 روپے 46 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 09 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 4 روپے 78 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 159 روپے 09 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس کچھ عرصے کے دوران امریکی کرنسی کی قدر 4 روپے 78 پیسے کم ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div