Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی...
شائع 07 نومبر 2020 06:30pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 اور 10 گرام سونا 98 ہزار 851 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کی کمی سے 1952 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1250 اور 1072 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

6 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار اور 10 گرام سونا 99 ہزار 451 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 40 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1958 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 30 اور 26 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1250 اور 1072 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

5 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 اور 10 گرام سونا 98 ہزار 251 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا یکدم 27 ڈالرز کے اضافے سے 1918 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 18 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1220 اور 1046 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div