Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی، کاروباری...
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2020 08:36pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 7 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 18 پیسے مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 159 روپے 09 پیسے سے کم ہوکر 158 روپے 91 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 4 روپے 96 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 158 روپے 91 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران امریکی کرنسی کی قدر 4 روپے 96 پیسے کم ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div