Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل راولپنڈی میں سیریز کے...
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2020 08:23pm

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل راولپنڈی میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل آئیں گی، گرین شرٹس آخری میچ جیت کر کلین سوئپ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری ٹاکرا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لائیو ایکشن سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

آخری میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، نوجوان بیٹسمین عبداللہ شفیق کا ڈیبیو ہوسکتا ہے۔

قومی ٹیم آخری میچ میں فتح حاصل کرکے کلین سوئپ کیلئے پرعزم ہے، شاہینوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div