Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی

کراچی: عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی کا...
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2020 10:21pm
کاروبار

کراچی: عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 قیراط سونا گزشتہ کچھ دنوں میں 4000 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 6 نومبر کو سونے کی قیمت 1400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی تھی تاہم یہ اب کم ہوکر ایک لاکھ 12 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ روز 2500 روپے کی زبردست کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار اور 10 گرام سونا 96 ہزار 022 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز 80 ڈالرز کی زبردست کمی کے بعد آج عالمی منڈی میں 3 ڈالرز کی مزید کمی دیکھی گئی ہے اور 1874 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1180 اور 1012 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div