Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ایلیمنیٹر ون: لاہور قلندرز فاتح، زلمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور...
شائع 15 نومبر 2020 12:12am

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 171 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ محمد حفیظ نے 74 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ سمت پٹیل اور بین ڈنگ نے 20، 20 تمیم اقبال نے 18 اور ڈیوڈ ویسا نے 2 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے تین جبکہ راحت علی اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل لاہور کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کئے تھے۔

شعیب ملک 39 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے تھے جبکہ فاف ڈوپلیسی 31 اور امام الحق 24 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں ہارڈس ولیجوئن نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے تین، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ڈیویڈ ویسا اور حارث رؤف دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

قلندرز کے محمد حفیظ 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی لاجواب اننگز کھیلنے پر میچ کے ہیرو قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div