Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو پہلی گیند پر بولڈ کرکے ہاتھ جوڑ لئے

کراچی: ملتان سلطانز کیخلاف دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کے...
شائع 15 نومبر 2020 11:33pm

کراچی: ملتان سلطانز کیخلاف دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو خطرناک یارکر مارتے ہوئے پہلی ہی گیند پر بولڈ کیا تاہم وکٹ لینے کے بعد انہوں نے ایسا کام کیا کہ سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کیا لیکن وکٹ لینے کے بعد انہوں نے "رسپیکٹ" دیتے ہوئے بوم بوم کے آگے ہاتھ جوڑ لئے۔

enter image description here

واضح رہے کہ اس وقت لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پی ایس ایل فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم منگل کو کراچی کنگز کیخلاف ٹائٹل کے حصول کیلئے دو دو ہاتھ کرے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div