Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

لاہور قلندرز نے پہلی بار پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی: لاہور قلندرز کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے فائنل...
شائع 15 نومبر 2020 11:56pm

کراچی: لاہور قلندرز کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے ایلیمنیٹر میں قلندرز نے ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی جبکہ منگل کو ٹائٹل کیلئے کراچی کنگز کا مقابلہ لاہورقلندرز سے ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں قلندرز نے چھ وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویزے نے 21 گیندوں پر 48 رنز داغے۔ ملتان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 157 کے مجموعے پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہورقلندرز کی ٹیم بھی تاریخ میں پہلی بار فائنل میں ان ایکشن ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div