Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

کورونا وائرس: خطے میں پاکستان کی برآمدات 24 فیصد کم ہوگئیں

کورونا وائرس کے باعث خطے میں پاکستان کی برآمدات 24 فیصد کم...
شائع 16 نومبر 2020 04:58pm
کاروبار

کورونا وائرس کے باعث خطے میں پاکستان کی برآمدات 24 فیصد کم ہوگئیں، رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران چین اور افغانستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں کو صرف 71 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جس میں 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔

کوویڈ نائنٹین کے منفی اثرات، خطے کیلئے پاکستانی برآمدات 24 اعشاریہ 4 فیصد کم ہوگئیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو برآمدات 71 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گذشتہ مالی سال پہلی سہ ماہی میں 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

چین کیلئے برامدات میں تقریباً 25 فیصد، بنگلہ دیش کیلئے 29 اعشاریہ 5 فیصد، سری لنکا کیلئے 30 فیصد، نیپال کیلئے 78 فیصد، مالدیپ کیلئے 24 فیصد، ایران اور بھوٹان کیلئے برآمدات صفر پر آگئیں۔

تاہم اس دوران خطے کے ساتھ ملک کا تجارتی خسارہ کم ہوگیا، کیونکہ ان ممالک سے درآمدات میں بھی کمی آئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div