Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 62 فیصد کمی

ملک میں رواں مالی سال کے 4 ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں...
شائع 16 نومبر 2020 05:08pm
کاروبار

ملک میں رواں مالی سال کے 4 ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 62 فیصد کمی ہوئی ہے، اسٹاک مارکیٹ سے بھی 14 کروڑ 56 لاکھ ڈالر نکال لئے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک صرف 42 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز سرمایہ کاری کی گئی، گذشتہ مالی سال میں اس دوران ایک ارب 12 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 4 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 9 اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مالیت 73 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div